ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹی آر ایس ممبر اسمبلی بولیں،بی جے پی کا پرچم بھی اٹھایا تو نہیں ملے گا سرکاری مکان

ٹی آر ایس ممبر اسمبلی بولیں،بی جے پی کا پرچم بھی اٹھایا تو نہیں ملے گا سرکاری مکان

Sun, 19 Nov 2017 09:51:45    S.O. News Service

حیدرآباد،18؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تلنگانہ راشٹر سمیتی کی ممبر اسمبلی کے ایک بیان پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور بی جے پی کی مخلوط حکومت ہے اس کے باوجوداہم حکمراں جماعت کی رکن اسمبلی نے کھلے عام بی جے پی کی مخالفت کی ہے۔اتنا ہی نہیں ممبر اسمبلی نے عوام کو بھی اس سیاست میں گھسیٹ لیا ہے۔ممبر اسمبلی کوا لکشمی نے ایک پروگرام کے دوران اپنی اسمبلی کے لوگوں کو فرمان جاری کیا ہے کہ اگر ان کے ہاتھ میں بی جے پی کا پرچم بھی نظر آیا تو انہیں سرکاری رہائش نہیں دی جائے گی۔دراصل حیداباد سیٹ سے ممبر اسمبلی کووا لکشمی اپنے علاقے میں رہائشی اسکیم کے تحت مکانوں کی سنگ بنیاد رکھنے پہنچی تھیں۔منصوبہ کے تحت غریبوں کو 2BHK فلیٹ دیا جاتا ہے۔اس دوران کووا لکشمی نے وہاں موجود لوگوں کو بی جے پی سے دور رہنے کی نصیحت کی۔انہوں نے سرے عام کہہ دیا کہ جو بی جے پی کی حمایت کرے گا اس کومکان نہیں ملے گا۔کووا لکشمی نے لوگوں سے کہاکہ اگر آپ تلنگانہ راشٹر سمیتی کے حامی نہیں ہیں تو آپ کو حکومت سے ملنے والی مدد نہیں ملے گی۔کووا لکشمی کے اس بیان پر بی جے پی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔پارٹی کے ترجمان کرشنا سمندر نے کہا کہ ٹی آر ایس اور اس کے لیڈر تاناشاہوں کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں۔انہوں نے رہائشی اسکیم کے تحت ملنے والے گھروں میں بھی غلط طریقے اپنانے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ یہ سی ایم چندرشیکر راؤ کی کوئی پرائیویٹ پراپرٹی نہیں ہے بلکہ ریاست کا ایک فلاحی منصوبہ ہے۔ایسے میں حکمراں پارٹی کے منصوبوں کو سیاسی حمایت کی بنیاد پر فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔


Share: